پنجاب بھرمیں 1468ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1587زخمی ہوگئے

137
accident

لاہور۔16جون (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1468ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 697افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔890معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 890ڈرائیوز،62کم عمرڈرائیور، 563مسافراور146پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ301ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت332 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد125حادثات میں 131متاثرین کے ساتھ دوسرے گوجرانوالہ 78حادثات میں 73متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1599متاثرین میں 1326مرد اور273خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1293موٹرسائیکل،78آٹورکشے،156کاریں،40وین،13مسافر بسیں،29ٹرک اور105دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔