لاہور۔14اپریل (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1510ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 817افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق1042معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔ اعدادو شمار کے مطابق 272ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت357متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 88حادثات میں 110متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان84 حادثات میں 115متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔