پنجاب بھرمیں 1539 ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق1655زخمی ہوگئے،ترجمان

129
مانسہرہ سے نیلم آنیوالی باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،چار افراد جانبحق

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 1539ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 718افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔937معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 887ڈرائیوز،87کم عمرڈرائیور، 598مسافراور186پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

296ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت337متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 108حادثات میں 120متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ 75حادثات میں 71متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1671متاثرین میں 1365مرد اور306خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1346موٹرسائیکل،87آٹورکشے،143کاریں،25وین20مسافر بسیں،40ٹرک اور133دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔