لاہور۔4نومبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1559ٹریفک حادثات میں 20افراد جاں بحق1701زخمی ہوئے۔ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1559ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، جن میں 755افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
946معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ337ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت405متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 128حادثات میں 132متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان75 حادثات میں 83 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپر رہا۔