پنجاب بھرمیں 986ٹریفک حادثات میں 04افراد جاں بحق1016زخمی ہوگئے

106
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

لاہور۔19اگست (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 986ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ہے۔ان 986 ٹریفک حادثات میں 404افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 610ڈرائیوز،41کم عمرڈرائیور، 320مسافراور90پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ225ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1020متاثرین میں 847مرد اور173خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 897موٹرسائیکل،47آٹورکشے،90کاریں،21وین12مسافر بسیں،21ٹرک اور80دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔