لاہور۔7جولائی (اے پی پی):پنجاب بھر سے اہل تشیع برادری، علما، زائرین اور عزاداران حسین نے محرم پر مثالی انتظامات پر وزیراعلی مریم نواز سے اظہار تشکر کیاہے۔عزاداران حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے تمام ڈویژنز اور اضلاع میں جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے ریکارڈ انتظامات ہوئے ہیں۔خاتون زائر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلی بار بی بی پاک دامن اور اندرون شہر سکیورٹی، صفائی سمیت دیگر بہترین انتظامات کیے گئے۔
عزاداروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیو 1122، کلینکس آن ویلز، فیلڈ ہسپتالوں سمیت طبی امداد کی فراہمی کا نہایت اچھا اور فوری انتظام کیاگیا۔ زائرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جلوس کے راستوں میں سبیلوں کے علاوہ کھانے کا بھی بہترین انتظام تھا۔سکیورٹی کے بہت اچھے انتظام کیے گئے، محفوظ ماحول میں مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔
پہلی بار جنوبی، وسطی سمیت پورے صوبے میں سکیورٹی، صفائی سمیت تمام انتظامات کا یکساں معیار دیکھنے میں آیا۔پہلی بارہے کہ چھوٹے شہروں میں بھی بڑے اور مرکزی شہروں کی طرح انتظامات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ زائر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی کو خراج تحسین پیش کیا۔