لاہور۔18مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج کامیابی سے جاری ہے، صوبہ بھر میں اشیا خوردونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا ہے، اشیاء کےمعیار اور قیمتوں کے حوالہ سے بے بنیاد خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی وزیر اور ضلعی انتظامیہ اشیاء کی کوالٹی کو روزانہ کہ بنیاد پر مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا اشیا کے معیار پر زیرو ٹالرنس ہے۔ آلو ، ٹماٹر، پیاز اور دیگر اشیا کی قیمتیں پہلے سے کم ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید کم ہوں گی۔