27.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومتجارتی خبریںپنجاب بھر میں موجود 23سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے صنعتی انفراسٹرکچر کو مزید...

پنجاب بھر میں موجود 23سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے صنعتی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا ، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین

- Advertisement -

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ کا 130واں اجلاس پیسک ہائوس میں منعقد ہوا جس میں 13نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔ سیکرٹری صنعت و تجارت محمد عمر مسعود ،ایم ڈی پیسک سارہ مسعود اور بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ بورڈ نے صوبہ بھر میں پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں منسوخ 548پلاٹوں کی نیلامی کے شیڈول کی منظوری دی ۔ اجلاس میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ قصور کے بورڈ آف مینجمنٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔

بورڈ نے پیسک انٹرن شپ پروگرام کے تحت انٹرن شپ فیس 30ہزار سے بڑھا کر 60ہزارروپے روپے ماہانہ کرنے اور گجرات ڈویژن میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ریجنل آفس کے قیام کی بھی منظوری دی ۔ بورڈ نے سابق ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن طارق محمود کی محکمانہ اپیل پر ذاتی شنوائی کا موقع فراہم کیا اور سابق ڈائریکٹر نے اپنا موقف بورڈ کے سامنے رکھا جس پر بورڈ نے سپیشل سیکرٹری صنعت و تجارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جو سابق ڈائریکٹر پیسک طارق محمود کی اپیل کا جائزہ لے گی ۔بورڈ نے بعض ایجنڈا آئٹمزمزید غور خوض کیلئے موخر کر دیئے۔

- Advertisement -

بورڈ اجلاس میں نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے لینڈ لیز ایگریمنٹ کے مسودے کابھی جائزہ لیا گیا ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری پراپرٹی کے کاروبار کا خاتمہ کردیا ہے اور اب انڈسٹریل اسٹیٹس میں حاصل کئے گئے پلاٹوں پر صنعتی یونٹس ہی لگ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں موجود 23سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586736

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں