لاہور۔10 مئی(اے پی پی )پنجاب میں کورونا وائرس کے 622 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبہ بھر میں مجموعی تعداد 11093 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرنے کہا ہے کہ 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 8313 عام شہریوں میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ترجمان نے کہا کہ عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 4375 نفرم …
پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 11093 ہو گئی،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر

مزید خبریں
لاہور۔10 مئی(اے پی پی )پنجاب میں کورونا وائرس کے 622 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبہ بھر میں مجموعی تعداد 11093 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرنے کہا ہے کہ 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 8313 عام شہریوں میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ترجمان نے کہا کہ عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 4375 نفرم مریض ہیں، جبکہ ننکانہ 21، قصور 73، شیخوپورہ 48، راولپنڈی 615، جہلم 79، اٹک 39، چکوال 10، گوجرانوالہ 592، سیالکوٹ 380، ناروال 27، گجرات میں 492 شہریوں میں تصدیق ہوئی،اسی طرح حافظ آباد 64، منڈی بہاوالدین 39، ملتان 293، خانیوال 8، وہاڑی 56، فیصل آباد 356، چینیوٹ 40، ٹوبہ 22، جھنگ 59، رحیم یار خان 99، سرگودھا میں 110 ،میانوالی 24، خوشاب 34، بھکر 18، بہاولنگر 20، بہاولپور 72، لودھراں 16، ڈی جی خان 39، مظفر گڑھ 105، لیہ 8، ساہیوال 24، اوکاڑہ 30 پاکپتن میں 26 کنفرم مریض ہیں۔انکا کہنا تھا کہ طبی عملے میں اب تک 184 کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرنے کہا کہ کورونا وائرس سے اب تک کل 192 اموات، 4240 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،جبکہ اب تک کل 125988 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں ،کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔








