اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) پنجاب میں گندم کی خریداری مہم جاری ہے جس کیلئے صوبہ بھر میں مجموعی طورپر 382 خریداری مراکز کام کررہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق پنجاب میں اس سال 40 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کاہدف حاصل کرنے کیلئے گندم کی خریداری مہم جاری ہے۔گند م کی سرکاری قیمت 1300 روپے فی چالیس کلوگرام مقرر کی گئی ہے اور کسانوں کو گندم کی نقل وحمل کیلئے بھی فی بوری 9 روپے دئیے جارہے ہیں۔