پنجاب بھر میں 1216 ٹریفک حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق، 1310 زخمی

140
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

لاہور۔15جولائی (اے پی پی):پنجاب بھر میں 1216 ٹریفک حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 1310زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1216ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 608 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔702 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بر وقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 75 فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے،اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 676 ڈرائیوز،51 کم عمرڈرائیورز، 472 مسافراور170پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ238 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت268 متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد114حادثات میں 116متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ گوجرانوالہ 62 حادثات میں 62 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔