پنجاب بھر کی جیلوں میں سپرٹنڈنٹ کی اجازت کے بغیر جیل کے احاطے سے باہر جانے پر پابندی عائد

2

جہلم۔ 25 جون (اے پی پی):جہلم سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں تعینات اہلکارسپرٹنڈنٹ کی اجازت کے بغیر جیل کے احاطے سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے با قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیوٹی کے بعد اکثر وارڈر اور گارڈزجیل سے باہر چلے گھومنے اور ادھر ادھر چلےجاتے تھے، جو سیکیورٹی کے لحاظ سے انتہائی خطر ناک عمل ہے۔ ملیر جیل واقعے کے بعد جیلوں کی سیکیورٹی کو مزید مربوط بنانے اور سیکیورٹی انتظامات کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے ہدایت کی ہے

کہ جیل اہلکاروں کے ڈیوٹی روسٹر پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے، اور اگر کسی اہلکار کو ڈیوٹی کے بعد بھی جیل سے باہر جانا ہو تو اسےجیل سپرٹنڈنٹ سے باضابطہ اجازت لیناہوگی۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جیل میں اہلکاروں کی موجودگی کو ویڈیو کال کے ذریعے چیک کیا جائے، اور اگر کوئی اہلکار بغیر اجازت جیل کے احاطےسےباہر پاپا گیا تو اس کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی عمل تومیں لائی جائے گی ۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نےواضح کیا کہ جیلوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اور ہر سطح پر نگرانی اور حاضری کو یقینی بنایاجائے گا تا کہ کسی بھی ممکنہ نا خوشگوار واقعے سے بچا جاسکے