پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کل (بدھ کو) ہو گا

193
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کل (بدھ کو) ہو گا

فیصل آباد۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک کے سیکنڈ سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان آج 30 اکتوبربروز بدھ کو کریں گے۔

فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ کمشنر وچیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادسلوت سعید کی ہدایت پرنتائج کا اعلان صبح 10 بجے کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت منعقد ہو گی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن،کنٹرولر امتحانات ودیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعیدصبح 10 بجے لیپ ٹاپ پر بٹن دبا کر رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر اپ لوڈکریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج سنڈیکیٹ مارکنگ کے تحت حکومت پنجاب کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سخت محنت و انتہائی احتیاط سے تیار کئے گئے ہیں جو انشا اللہ تعالیٰ ہر قسم کی غلطیوں سے مبرا ہوں گے تاہم نتائج یا دیگر معلومات کیلئے کنٹرولر امتحانات کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے