24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب تاریخی سیلاب کی زد میں،متاثرہ افراد کی تعداد 2ملین سے تجاوز...

پنجاب تاریخی سیلاب کی زد میں،متاثرہ افراد کی تعداد 2ملین سے تجاوز کر چکی ،ڈی جی پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔31اگست (اے پی پی):ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلا گزررہا ہے ، ابتک سیلا ب متاثرہ افراد کی تعداد 2ملین سے تجاوز کر چکی ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان کو سیلابی خطرہ ہو سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلا گزررہا اور یوں صوبہ ایک تاریخی سیلاب کی زد میں ہے، اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملتان کو خطرہ ہو سکتا ہے جبکہ دریائے ستلج کا پانی چار اضلاع سے گزرے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس وقت قصور سے دو لاکھ ساٹھ ہزار کا ریلہ گزر رہا ہے ،ہیڈ سلیمانکی پر ایک لاکھ پچہتر ہزار کیوسک کا ریلہ اوکاڑہ پاکپتن سے گزرے گا۔اسی طرح ہیڈ اسلام پر ایک لاکھ پینتیس ہزار کا ریلہ گزرے گا جبکہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اس وقت پانی کا بہائو بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خانیوال کے دیہات آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متاثر ہوں گے،دو ستمبر کو راوی کا پانی چناب سے ملے گا جس کبیر والا اور خانیوال کے دیہات متاثر ہوں گے،ضلعی انتظامیہ ہر طر ح سے الرٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تریمو ہیڈ پر پانی کا بہائو اٹھارہ گھنٹے لیٹ ہوا ،کل دوپہر کو سات لاکھ کیوسک کا ریلہ ہیڈ تریمو سے گزرے گا،ہیڈ محمد والا پر آٹھ لاکھ کیوسک کا ریلہ متوقع اور شیر شاہ برج پر سے بھی ریلہ گزرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت کے مطابق تمام ادارے متحرک اور لوگوں کے جان و مال کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں