پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا دیوانی مقدمات میں ریونیو دستاویزات اور وراثت کے مسائل کے تجزیہ پر تربیتی کورس کا آغاز

77

لاہور۔17فروری (اے پی پی):پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نے دیوانی مقدمات میں ریونیو دستاویزات اور وراثت کے مسائل کے تجزیہ پر تربیتی کورس کا آغاز کیا جس میں صوبے بھر سے 32سول ججز، سینئر سول ججز کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل ہیں۔

تربیتی کورس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن/قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حفیظ اللہ خان نے عدالتی مقدمات میں ریونیو دستاویزات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے ویژن کے مطابق اکیڈمی پنجاب کے تمام جوڈیشل افسران کو اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ بروقت اور پائیدار فیصلے کر سکیں۔