
راولپنڈی۔17اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام تر حکومتی کوششوں کے باوجود سستے رمضان بازاروں میں بد انتظامی اوراشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار میں ابہام موجود ہے جس کے تدارک کے لئے کمشنر اورڈپٹی کمشنر کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ ایسا ہماری پالیسی میں شامل نہیں ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کو سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ، اضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر مخصوص آبادی کو ٹارگٹ کر کے 364 رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں جہاں پر7 ارب کی سبسڈی دی جا رہی ہے ، 275 روپے میں 10 کلو آٹا اور20 روپے فی کلو سبسڈی کے ساتھ چینی کی قیمت میں ٹھہرا لایا گیا ہے ، 65 روپے فی کلوکے حساب سے 1 لاکھ 55 ہزار میٹرک ٹن چینی پنجاب حکومت کے پاس موجود ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روزپبلک پارک شمس آباد کے باہر لگے سستے رمضان بازار کے دورہ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق بھی ان کے ہمراہ تھے ،۔فردوس عاشق اعوان نے رمضان سستے بازار میں موجود اسٹالوں پر اشیائے خوردونوش کے معیار کا جائزہ لیااور ناقص چیزوں کی کوالٹی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا ۔ چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بھی کمشنر راولپنڈی کو آگاہ کرتے ہوئے ہدائیت کی کہ سٹال ہولڈروں سے پیسے لینے اور مہنگے داموں چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں ۔
فردوس عاشق اعوان نے سستے رمضان بازاروں کے حوالے سے شہریوں سے بھی گفتگو کی جبکہ سٹال ہولڈروں سے انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی صوبائی وزیر نے سبزی،مرغی،گوشت اور پھلوں کی قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا ایک خاتون نے فردوس عاشق اعوان کو رمضان بازار میں ناقص اشیا کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ رمضان بازار میں نہ صرف پھلوں کا معیارانتہائی ناقص ہے بلکہ چاول اور بعض دیگر اشیابھی ناقص معیار کے ہیں
بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کو سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں فیصلہ کیا گیا کہ مہنگائی کی کمر کو توڑنا ہے 364 رمضان بازار قائم کرنے کے لئے وزیر اعلی نے اضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر مخصوص آبادی کو ٹارگٹ کیا گیاہے ملحقہ آبادیوں میں چھوٹے بازاروں سے عوام کو اشیایہ ضروریہ سستی فراہم کی جائے پنجاب حکومت نے 7 ارب کی سبسڈی دی ہے،275 روپے میں 10 کلو آٹا فروخت کیا جارہا ہے چینی پر 20 روپے فی کلو سبسڈی دے کرچینی کی قیمت میں ٹھہراﺅ لایا گیا ہے رمضان سستے بازاروں سے بدانتظامی اور قیمتوں کے حوالے سے ابہام بھی نظر آیاجس کے لئے کمشنر اورڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ ایسا ہماری پالیسی میں شامل نہیں ہے 1 لاکھ 55 ہزار میٹرک ٹن چینی 65 روپے فی کلو میں پنجاب حکومت کے پاس موجود ہے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہائو سنگ سوسائٹیوں کے حوالے سے جاری پروپیگنڈے کی نفی کرتی ہوں ہائوسنگ سوسائٹیوں میں شہریوں کی لاکھوں روپے پھنسے ہوئے ہیں ہائی کورٹ کی سربراہی میں ایک کمیشن بنے گا اور وہ ممبران کا چنائو کریں گے جو ہائوسنگ سوسائٹیاں قانون کے خلاف ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے حوالے سے پنجاب حکومت بھی سہولت کاری کرے گی
رائے ونڈ کے محلات میں آج کل زلزلہ آیا ہوا ہے،سب حواری ایک دوسرے پر بازی لینے کی کوشش کر رہے ہیں درباریوں کی جانب سے نہایت غلیظ زبان استعمال کی گئی،لٹیرے سرکاری افسران سے اپنے ذاتی کام کرواتے تھے ۔جاتی امرا کے حوالے سے فیصلہ عدالت نے کرنا ہے،ناجائز قابضین سے سرکاری زمین وارگزار کروائی جائے گی ظل سبحانی اس وقت پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے لین دین کی دستاویزات اگر ہیں تو سامنے لائیں حکومت دھمکیوں سے گھبرانے والی نہیں ہے اور نہ ہم اپنے مشن سے پیچھے ہٹیں گے نواز شریف کا گھر گرانے کے لئے کوئی سرکاری مشینری نہیں بھیجی گئی کنیز اول کی جانب سے گھر کی دیواروں کی تصاویر لے کر وفاداری دکھائی جارہی ہے حواری نیلی بتی دیکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے لئے آئی ہے حکومت عدالتوں کو عزت اور احترام دیتی ہے۔
عدالت کے حتمی فیصلے تک کوئی کام نہیں ہو گا۔ ایون فیلڈ میں سب آسائشوں کو چھوڑ کر وہ کبھی لاہور میں نہیں آئیں گے پنجاب حکومت نے تمام میڈیا ورکرز کے حوالے سے کام کا آغاز کیا ہے تمام میڈیا ورکرز کی فائل اور اداروں کی تفصیلات بھی حاصل کی جائیں گی تمام صحافیوں کی فرنٹ لائن پر لڑنے والا پہلا سپاہی ہے میڈیا میں اس وقت کرونا کے حوالے سے چیلنجز ہیں،اور ان سے میڈیا ورکرز کی جانیں بچائی جائیں گی میڈیا اس وقت کورونا کی صورتحال میں فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے میڈیا ہی کورونا سے بچا و کیلئے آگاہی میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔