لاہور۔24مئی (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے نہیں لیپ ٹاپ تھما رہی ہے۔ہفتہ کو جاری بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب آج تمام صوبوں میں ترقی اور خوشحالی میں لیڈ کر رہا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کی مثال ماضی کی حکومتوں میں کہیں نہیں ملتی ۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نوجوانوں کے ہاتھوں میں کیلوں والے ڈنڈے نہیں بلکہ لیپ ٹاپ تھما رہی ہیں، وہ نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں۔
انہوں نے باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے نوجوان نسل کے دل جیتے ہیں جس کا عملی مشاہدہ الیکٹرک بائیکس، سکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی تقسیم ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوجوان نسل جلائو گھیرائو اور مار دھاڑ کی سیاست سے تنگ آچکی ہے، مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کےلئے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کرنے والے یوتھ کے اصل دشمن ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600943