لاہور 12-اپریل (اے پی پی):پنجاب حکومت نے بہاولنگر سانحہ کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب نے بتایا کہ بہاولنگر واقعہ افسوسناک ہے اور پنجاب حکومت نے اس واقعے کے حقائق جاننے اور ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کے ساتھ دیگر سکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مفاد پرستوں کو پاکستان کی خدمت کرنے والی تمام فورسز کے درمیان موجود اتحاد اور تعاون کے جذبے کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔