33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںپنجاب حکومت نے رواں سیزن کےلئے گندم کی کاشت کا ہدف ایک...

پنجاب حکومت نے رواں سیزن کےلئے گندم کی کاشت کا ہدف ایک کروڑ 60 لاکھ ایکڑ مقرر کیا ہے،ترجمان محکمہ زراعت

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق رواں سیزن میں گندم کی پیداواری لاگت میں کمی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کےلئے محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے متعدد عملی اقدام اٹھائے جا رہے ہیں، صوبہ بھر کے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو گندم کی تصدیق شدہ اقسام کے 12 لاکھ تھیلوں پر 1500 روپے فی بیگ کے حساب سے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے،

محکمہ زراعت پنجاب کے تحت گندم کی منتخب اقسام کے تصدیق شدہ بیجوں کے 50 کلوگرام والے تھیلوں پر فی بیگ 1500 روپے سبسڈی بزریعہ ووچر فراہم کی جا رہی ہے،ایک کاشتکار منتخب اقسام کے بیج کے 5 تھیلوں تک سبسڈی حاصل کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

صوبائی سطح پر گندم کی بہترین پیداوار حاصل کرنے والے پہلے 3 کاشتکاروں کو ٹریکٹر بطور انعام دیئے جائیں گے،علاوہ ازیں ضلع کی سطح پر زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کےلئے کروڑوں روپے کے نقد انعامات بھی رکھے گئے ہیں،ان اقدامات کی بدولت صوبہ میں 40 من گندم فی ایکڑ پیداوار کے ہدف کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

ترجمان محکمہ زراعت نے چوک سرور شہید میں گندم کے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق گندم کی بروقت کاشت اور دیگر نگہداشتی امور سر انجام دے کر اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بوقت ضرورت راہنمائی حاصل کر کے گندم کی فی ایکڑ پیداوار کا مطلوبہ ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=403059

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں