12.1 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومضلعی خبریںپنجاب حکومت نے سگنل فری مال روڈ راولپنڈی کے منصوبہ پر تعمیراتی...

پنجاب حکومت نے سگنل فری مال روڈ راولپنڈی کے منصوبہ پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہے، صہیب احمد بھرتھ

- Advertisement -

لاہور۔28فروری (اے پی پی):پنجاب حکومت نے سگنل فری مال روڈ راولپنڈی کے منصوبہ پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات و قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس حوالے سے بتایا کہ جی پی او چوک تا ٹی ایم چوک انڈرپاس بنایا جائے گا۔

ایک کلومیٹر طویل انڈر پاس پر 4.3 ارب روپے لاگت آئے گی۔ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔انڈر پاس بننے سے تقریبا سوا دو لاکھ گاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ متبادل راستوں اور بجلی اور سوئی گیس کی سروسز کو منتقل کرنے کامکمل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

تمام محکمے یکسوئی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔عوام اور منصوبے کی مربوط کوآرڈینیشن کے لیے مشترکہ کنٹرول روم موقع پر بنایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آج سے پی سی چوک سے اے ایف ائی سی تک سڑک بند رہے گی۔ کاروباری حضرات اور اہم دفاتر تک راستہ مہیا کیا گیا ہے۔

اے ایف ائی سی اور ایم ایچ جانے کے لیے پشاور روڈ کی جانب سے راستہ کھلا ہے۔ائیرپورٹ یا موٹروے جانے کے لیے متبادل راستے کا استعمال کریں روات سے اسلام آباد ایکسپریس وے کا استعمال کریں۔ انہوں نے عوام الناس سے منصوبہ کی کامیابی اور بروقت تکمیل کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567443

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں