لاہور۔13جون (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے حکومت پنجاب کی جانب سے پیش کئے گئے تاریخی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے جمعرات کے روز ایوان میں عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔
پنجاب کا تاریخی بجٹ 25-2024ء وزیر اعلی مریم نوازکے بہترین وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 56ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے۔ تقریبا ً9 ارب روپے کی لاگت سے سرگودھا میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جا رہا ہے۔ 45کروڑ روپے کی لاگت سے صوبہ بھر میں ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
حکومت پنجاب نے بجٹ 25-2024ء میں صحت کے شعبہ پر خاص توجہ دی ہے۔ عوام تک صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔