پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلےکردیے، نوٹیفکیشن جاری

65
Punjab Govt
Punjab Govt

لاہور۔7جولائی (اے پی پی):پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید محمد شعیب کو سب رجسٹرار ڈیرہ غازی خان ،سب رجسٹرار ڈیرہ غازی خان جام محمد اسلم کو اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ،اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد فاروق احمد قریشی کو محکمہ سروسز واپس ،عمران علی کو اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد تعینات کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ جنید خان کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت،محمد شکیب سرور کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ،اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی طارق محمود گل کو محکمہ سروسز بجھوادیا گیا۔

محمد اکمل کو اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی ،اسسٹنٹ کمشنر کروڑ پکا محمد اشرف صالح کو اسسٹنٹ کمشنر روجھان ،اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد اصغر اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر کروڑ پکا ،اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم کو سیکشن آفیسر محکمہ جنگلات و فشریز ،محمد ظفر اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ،اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ محمد اشرف کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو سرگودھا ،

سب رجسٹرار فیصل آباد سٹی محمد عارف انجم کو اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ کو سب رجسٹرار فیصل آباد سٹی ،نعمان محمود کو اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور جمیل احمد کو سیکشن آفیسر محکمہ پرائس کنٹرول ،اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور محمد احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر راجن پور ،اسسٹنٹ کمشنر چوآ سیدن شاہ محمد حماد حامد کو اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور اور عمر سرور کو اسسٹنٹ کمشنر چوآ سیدن شاہ تعینات کردیا گیا۔