پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگزکے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے: مریم نوازشریف

119
سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور۔5جون (اے پی پی):وزیر اعلی ٰمریم نوازشریف نے ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگزکے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پلاسٹک کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ نو ٹو پلاسٹک مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے۔ پلاسٹک بیگزپر پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

پلاسٹک بیگ کی جگہ ماحول دوست متبادل جیسے کاٹن بیگ کو استعمال میں لایا جائے۔ پلاسٹک کی آلودگی کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ فوسل فیول کے استعمال میں کمی اور قابل تجدید توانائی پر انحصار بڑھانا ہوگا۔ ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے۔ فطرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔