پنجاب حکومت نے7 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ، نوٹیفکیشن جاری

173
Punjab Govt

لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):پنجاب حکومت نے7 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سب رجسٹرار ملتان سٹی محمد شفیق کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کوارڈی نیشن مظفرگڑھ آفاق مارس کو سب رجسٹرار ملتان سٹی تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کوارڈی نیشن ڈیرہ غازی خان محمد کفایت اللہ سب رجسٹرار ملتان کینٹ تعینات،سیکشن آفیسر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ محمد اقبال اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کوارڈی نیشن خانیوال تعینات،اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملتان قلب حسین کو سیکشن آفیسر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ تعینات کر دیا گیا۔سیکشن آفیسر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ حافظ خورشید احمد اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملتان تعینات جبکہ سیکشن آفیسر محکمہ ٹرانسپورٹ رامش چوہدری کو سیکشن آفیسر پراپرٹی منیجر ویلفیئر ونگ محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا ہے ۔