لاہور۔26فروری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کے آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی
ترجمان کے مطابق تقریب میں وزیر اعلی مریم نواز کے ترقیاتی اقدامات کو سراہا گیا۔تقریب میں پارٹی رہنماوں راجا امین پرنس، بوٹا گجر ، شہزاد گجر سمیت دیگر نے شرکت کی۔وائس چیئرمین واسا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی مریم نوازکی قیادت میں صوبے میں امن عامہ،سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کو فروغ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری ہوئی ہے،وزیر اعلی کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ وائس چیئرمین واسا نےکہا کہ واسا لاہور وزیر اعلی پنجاب کے وژن کی روشنی میں عوامی خدمت میں سرگرم عمل ہے ۔