پنجاب حکومت کا جی ایم او سویا بین کی ترجیحی بنیادوں پر درآمد کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

109
Permitting import of soybeans
سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین بمپر کراپ کی ضامن ہیں،ترجمان آری

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):سیکرٹری صنعت و تجارت پنجاب احسان بھٹہ اور سیکرٹری لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب محمد مسعود انور کی زیر صدارت یہاں اتوار کے روز سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پولٹری ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران پولٹری کی قیمتوں اورسپلائی چین کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلی غور وخوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت جی ایم او سویا بین کی ترجیحی بنیادوں پر درآمد کی اجازت کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرے گی۔