سرگودھا۔ 28 دسمبر (اے پی پی):پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کو منشیات فری بنانے کے مشن پر عملدرآمد کرتے ہوئے 10 کروڑ روپےسے زائد مالیت کی پکڑی گئی منشیات نذر آتش کر دی۔
منشیات نذر آتش کرنے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، سول جج سید فیضان رسول، ڈی ایس پی لیگل محمد جاوید موقع پر موجود تھے۔
ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران 10 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی تھی۔ منشیات تھانہ صدر کے گرائونڈ میں نذر آتش کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ معاشرے میں منشیات جیسا زہر گھولنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔