اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ مستحسن ہے، یہ بھی تعین کیا جائے ضمانت کے لئے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کہیں جعلسازی سے تو نہیں تیار کرائی گئیں؟ جانچ پڑتال کے لئے آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے بدھ کو …
پنجاب حکومت کی طرف سے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ مستحسن ہے ،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ مستحسن ہے، یہ بھی تعین کیا جائے ضمانت کے لئے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کہیں جعلسازی سے تو نہیں تیار کرائی گئیں؟ جانچ پڑتال کے لئے آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کو ضمانت دلانے کے لئے جو میڈیکل رپورٹس تیار کی گئیں، وہ مشکوک پائی جا رہی ہیں او رخدشہ ہے کہ جعلسازی سے یہ رپورٹیں تیار کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا احسن فیصلہ کیا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ اگر ضمانت کے لئے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلسازی سے تیار کی گئی ہیں تو اس میں کون کون ملوث ہے، اس کا پتہ لگانا ضروری ہے۔ جعل سازی سے رپورٹ تیار کرنے میں جو ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ان رپورٹس کی جانچ پڑتال اور ملوث افراد کو قرارواقعی سزا دینے کے لئے آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اس حوالے سے ایک آزاد کمیشن بٹھانا چاہیے۔








