سیالکوٹ۔ 02 مئی (اے پی پی):ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسکہ ڈاکٹر انور سادات نے بنیادی مرکز صحت تلہاڑہ تحصیل ڈسکہ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے جملہ سٹاف کی حاضری چیک کی ،آلات جراحی اور فارمیسی میں موجود ادویات کی معیاد کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے طبی سہولیات کی دستیابی بارے استفسار کیا اور مریضوں کے ساتھ آئے ان کے عزیز و اقارب سے بھی پوچھ گچھ کی ۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ بزرگ شہری ،حاملہ خواتین و بچوں کو اولین ترجیح دی جائے اور ان کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ طبی سہولیات بروقت دستیاب ہونی چاہئیں۔ بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ بھی کیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591163