مظفرگڑھ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):ضلع کوٹ ادو میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے خودمختار پروگرام کے تحت یونین کونسل دائرہ دین پناہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک 100 گھرانوں کو لائیوسٹاک کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی ہے،
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو جناب سید منور حسین بخاری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ انعم حفیظ تھے۔
ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے خودمختار پروگرام کو موثر انداز میں آگے بڑھانے اور اس کے ثمرات معاشرے کے پسماندہ طبقے تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنا پورا تعاون کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ خودمختار پروگرام کے ذریعے ضلع کوٹ ادو میں غربت اور بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جا رہا ہے۔