مظفرگڑھ 30 اگست (اے پی پی):صوبائی وزراء ایس ایم تنویر اور بلال افضل نے کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کے ہمراہ مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس اور اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزراء نے ترکی ہسپتال کے ساتھ انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے مختص جگہ کا معائنہ کیا۔
قبل ازیں چمبر آف کامرس کے عہدیداروں،ٹیکسٹائل مل کے مالکان اور نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود نے وزراء کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے نہ صرف ضلع مظفرگڑھ بلکہ پورے وسیب کی ترقی ہو گی۔ علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
کاروبار کو فروغ ملے اور جس سے معاشی ترقی ہو گی اور پسماندگی کا خاتمہ ہو گا۔ انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔ صوبائی وزرا نے کہا کہ یہ ایک اچھا منصوبہ ہے معاشی ترقی کے لیے ہمیں صنعتوں کو فروغ دینا ہو گا۔ برآمدات میں اضافہ ہو گا جس سے زر مبادلہ میں اضافہ ہو گا اور ملک ترقی کرے گا۔ منصوبہ کی منظوری کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا