30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب حکومت کے چینی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات

پنجاب حکومت کے چینی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات

- Advertisement -

لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):پنجاب حکومت نے چینی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں ، صوبے کے سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو چینی کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

کین کمشنر پنجاب کی جانب سے متعدد بار ڈپٹی کمشنرز کو یاد دہانی کے خطوط ارسال کرنے کے علاوہ رحیم یار خان، ڈی جی خان،راجن پور،میانوالی، بھکر اور اٹک کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ برقرار رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

مزید برآں پنجاب حکومت نے چینی کی سمگلنگ اور سٹہ بازی میں ملوث شوگر ڈیلرز کی فہرست ایف آئی اے کو فراہم کر دی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389271

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں