لاہور۔3مئی (اے پی پی):پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ماہ اپریل میں 10 ارب 7 کروڑ روپے ٹیکس حاصل کیا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں 5 ارب 9 کروڑ ٹیکس حاصل کیا گیا۔یہ وصولی گزشتہ 5.9 ارب کے مقابلے میں 70.7فی صد زیادہ ہے۔ترجمان کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 10ماہ کے دوران مجموعی طور پر117.4 ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں۔یہ وصولیاں گزشتہ 85.5ارب کے مقابلے میں 37.2 فی صد زیادہ ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کے باوجود پنجاب ریونیو اتھارٹی کی وصولیاں قابل ستائش ہیں۔ترجمان نے امید ظاہر کی کہ مالی سال براے 2020.21 کا ہدف حاصل کرلیں گے۔