- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 11 جون(اے پی پی) پنجاب سرمایہ کاری بورڈ (پی بی آئی ٹی) اور چینی کمپنی چیزمال پرائیویٹ لمیٹڈ نے مشترکہ یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈ کی چیف ایگزیکٹو آمنہ چیمہ اور چیز مال پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورنگ زیب خان اور ان کے معاونین نے تقریب میں شرکت کی۔ چیز مال شنگھائی میں آن لائن شاپنگ کی سہولیات فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی ہے جو اسلام آباد میں اپنا دفتر قائم کر چکی ہے اور اب پاکستان میں اپنے کام کو توسیع دینے کی خواہش مند ہے۔ چیزمال ای کامرس کے مختلف منصوبوں میں بالخصوص پی بی آئی ٹی کے ساتھ اشتراک کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8439
- Advertisement -