- Advertisement -
لاہور۔2مئی (اے پی پی):پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں11 صنعتی پلاٹس بحال کر دیئے ہیں،جو ابتدائی طور پر انتظامی فیصلے کے تحت منسوخ کیے گئے تھے۔بعد ازاں تفصیلی جائزے اور جانچ کے بعد ان کی بحالی عمل میں آئی۔
منیجنگ ڈائریکٹر سائرہ عمر کی سربراہی میں پلاٹ بحالی کمیٹی نے 26 الاٹیوں کی شکایات پر متعدد میٹنگز، سائٹ معائنے اور گوگل میپس کی مدد سے تصدیق کے بعد فیصلہ کیا۔پلاٹس کی بحالی کے ساتھ الاٹیوں سے بقایاجات کی ادائیگی کروا کر ادارے نے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے وصول کئے۔یہ پیش رفت ادارے کی شفافیت اور فعال قیادت کی مظہر ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591508
- Advertisement -