- Advertisement -
راولپنڈی ۔ 3 اگست (اے پی پی) پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیراہمتام جشن آزادی کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے (آج) جمعہ سے شروع ہونگے جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ تفصلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںقومی انڈر18- ویمن ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد (آج) جمعہ سے شروع ہوگا اور یہ چیمپئن شپ 11 اگست تک جاری رہے گی۔ چیف منسٹر جشن آزادی کرکٹ کپ2017ء5 سے 8 اگست تک کھیلا جائے گا۔ جشن آزادی امیچور ریسلنگ کے مقابلے پنجاب سٹیدیم میں 5 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ جشن آزادی کبڈی ٹورنامنٹ 7 اگست کو پنجاب سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 9 اگست کو کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65596
- Advertisement -