24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی، 12 ہزار 500 لیٹر جعلی دودھ تلف ،...

پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی، 12 ہزار 500 لیٹر جعلی دودھ تلف ، تین ملزمان گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔5اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈاتھارٹی نےلاہور میں کارروائی کرتے ہوئے 12 ہزار 500 لیٹر جعلی دودھ تلف کر کے تین ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ 3سپلائر گاڑیاں، موٹر سائیکل، پا ئوڈر بیگ، گھی کین، 30ڈرم، مکسنگ مشینیں، پلنجر، سلنڈر اور دیگر سامان ضبط کر لی گئی، دودھ کے سیمپل فیل ہونے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدنے بتایا یونٹ میں پائوڈر، ویجیٹبل گھی اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے دودھ تیار کیا جارہا تھا،یونٹ میں تیار شدہ جعلی دودھ لاہور سپلائی کے لیے لایا جانا تھا،یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، قوانین کے خلاف خوراک کا کاروبار کیا جارہا تھا، جعلسازی کا گھنائونا دھندہ کرنے پر ملزمان کیخلاف 5دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ویجلنس اور آپریشن ٹیموں کی طویل ریکی کے بعد گھروں میں چھپی جعلی دودھ بنانے والے یونٹ کا پتہ لگایا گیا۔تفصیلی رپورٹ کے لیے دودھ کا سیمپل بھی لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوا دیا گیا۔ پاڈر اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار دودھ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا گیا ۔گائے بھینس کے دودھ کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔دودھ میں ملاوٹ سنگین جرم ہے، جعلسازی پر سخت کارروائی کی جائے گی، لاہور کے ہر گھر میں خالص قدرتی دودھ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔شہری گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پی ایف اے دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں