پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

128

جہلم۔ 09 جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے سال 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق فوڈ سیفٹی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال بھر میں 19 ہزار 70 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جبکہ 2 ہزار 642 پوائنٹس کو ناقص معیار پر جرمانے عائد کیےگئے، جس کے نتیجے میں 20 ملین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے گئے۔

دورانِ چیکنگ 16 لاکھ 38 ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا، جس میں سے 1,605 لیٹر ملاوٹی دودھ، 331 کلو گرام ملاوٹی مصالحہ جات، 670 لیٹر مضر صحت گھی اور آئل، 2,434 کلو گرام مضر صحت گوشت، 4,270 لیٹر غیر معیاری کولڈ ڈرنکس اور 4,400 کلو گرام مضر صحت اچار تلف کیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابقملاوٹ مافیا کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائیاں جاری ہیں۔\378