36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ بارے اجلاس ،ایڈیشنل...

پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ بارے اجلاس ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کی ریکوری کی ہدایت

- Advertisement -

راولپنڈی۔30اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز آصف ڈوگر کی زیر صدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی افسران اور متعلقہ ونگز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیلڈ عملے کی ہر ضلع میں تعداد بڑھانے، قانونی معاملات کی بروقت پیروی اور وصولی مہم کو مؤثر بنانے کی ہدایات دی گئیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی ٹیمیں ریکوری کے لیے مربوط کوششیں کریں اور زیر التوا مقدمات کو فوری طور پر نمٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریسورس اینڈ لائسنس ونگ اور آپریشنز ونگ کے درمیان مؤثر رابطے کے ذریعے وصولی کی شرح میں اضافہ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

- Advertisement -

اجلاس میں مختلف اضلاع کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیا اور کمزور کارکردگی والے اضلاع کو فوری بہتری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اجلاس میں آئندہ ہفتوں میں کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590342

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں