پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی سالانہ پرفامنس رپورٹ جاری

80

سرگودھا۔ 07 فروری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے اپنی سالانہ پرفامنس رپورٹ جاری کردی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی جانب سے جاری رپورٹ میان بتایا گیا کہ 2024 کے دوران کے دوران ٹوٹل 65 ہزار فوڈ بزنسز چیک کیے گئے۔قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو 62.56 ملین روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ انتہائی ناقص انتظامات پر 60 فوڈ پوائنٹس کو کام کرنے سے عارضی طور پر روکا گیا۔ 109 ملاوٹ سے منسلک کاروبار کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

40 ملین لیٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ غیر معیاری دودھ بیچنے والوں کیخلاف 5 ملین روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 72 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ کو تلف کیا گیا۔ 3 ہزار سے گوشت کی دکانوں کو چیک کیا گیا۔ 20 ہزار کلو ناقص گوشت تلف کیا گیا اور معمولی نقائص پر 23 ہزار فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنل شہباز سرور کا کہنا تھا کہ 2025 میں بھی فوڈ اتھارٹی پورے عزم کیساتھ کام کر رہی ہے۔