21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کاکھوئےاور پنیرکے یونٹ پر چھاپہ،200کلو ملاوٹی کھویا تلف،ایک...

پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کاکھوئےاور پنیرکے یونٹ پر چھاپہ،200کلو ملاوٹی کھویا تلف،ایک لاکھ روپے جرمانہ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے تھانہ کینٹ کے علاقہ لاری اڈا کے قریب کھوئےاور پنیرکے یونٹ پر چھاپہ مار کر 200کلو ملاوٹی کھویا تلف کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ کارروائی موقع پر ملاوٹ ثابت ہونے پر عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سٹارچ کی ملاوٹ پر200کلو کھویا تلف کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔زیادہ منافع کی لالچ میں عوام کی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے ٹیمیں دن رات کوشاں ہیں۔شہری اپنے اردگرد کسی بھی ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223پر دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=420133

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں