شیخوپورہ۔ 20 دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو دولاکھ 11ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ۔فوڈ سیفٹی ٹیمیوں نے ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 100 کاروباروں کا معائنہ کیا اور چیکنگ کے دوران 39ہزار160 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا ۔
مضر صحت غیر معیاری اور ممنوع زائد المعیاداشیاء جن میں 24 لیٹر مشروبات ،10کلو مرچیں 0.070 کلو چائنہ سالٹ سمیت دیگر بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیا ، ایک فوڈ پوائنٹ کو سیل کیا گیا اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔