پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی کارروائیاں،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2 لاکھ 15ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد

136
Punjab Food Authority

شیخوپورہ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں، ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 117 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2 لاکھ 15ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا، معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 52ہزار323لٹر دودھ کو چیک کیا گیا ۔

دودھ کو دودھ کے معیار کے مطابق نہ ہونے پر 100 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا مضر صحت غیر معیاری اور ممنوع زائد المعیاداشیاء جن میں 36.5 لیٹر مشروبات ،3.7کلو کھانے میں استعمال ہونے والا رنگ،9.2 زائد المیعاد اشیاء سمیت دیگر بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیامتعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔