29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی نے رواں سال دودھ، مشروبات اور پانی کی کوالٹی...

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رواں سال دودھ، مشروبات اور پانی کی کوالٹی پر کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ناقص مواد پر جرمانے اور ایف آئی آر کا اندارج

- Advertisement -

ملتان۔ 27 مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رواں سال دودھ، مشروبات اور پانی کی کوالٹی اور فوڈ ایٹم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ جاری کردی، 22 لاکھ لٹر دودھ کی چیکنگ، 38 ہزار 810 لٹر ملاوٹی دودھ، 4 ہزار لٹر ناقص مشروبات کو ضائع اور 200 سے زائد واٹر پلانٹس کی انسپکشن کی گئی۔

ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں مجموعی طور پر 22 لاکھ لٹر سے زائد دودھ کا جائزہ لیا گیا اور 19 ہزار 819 ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کی انسپکشن، 908 فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے۔ 38 ہزار 810 لٹر ملاوٹی دودھ، 4 ہزار لٹر ایکسپائری اور ملاوٹی مشروبات تلف کردی گئیں۔ اسی طرح ملاوٹ اور جعل سازی پر 60 فوڈ پوائنٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 40 مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔ ملتان میں 103، وہاڑی میں 72 اور لودھراں میں 35 سوڈا واٹر اور بیوریجز پلانٹس کا معائنہ کیا گیا۔

- Advertisement -

رواں سال ڈویژن بھر میں 200 سے زائد واٹر پلانٹس کو چیک کیا گیا، 60 سے زائد پانی کے نمونے لیے گئے۔ ملتان میں 20 واٹر پلانٹس سے پانی کے نمونے لیے گئے، 14 کے تسلی بخش جبکہ 6 کے نمونے غیر تسلی بخش پائے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ عوام تک ملاوٹ اور جعل سازی سے پاک محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601871

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں