24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد میں ڈیری شاپ کو دودھ میں...

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد میں ڈیری شاپ کو دودھ میں ملاوٹ کرنے پر سیل کر دیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 08 اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد میں ڈیری شاپ کو دودھ میں ملاوٹ کرنے پر سیل کر دیاہے۔کارروائی کے دوران نشاط آباد میں ایک ڈیری شاپ اور ایک ڈیری فارم کو مارجرین کا سیمپل فیل ہونے پر سیل کر دیا ۔ مکوآنہ بائی پاس پر واقع ایک معروف برانڈ کے گودام میں فوڈ گریڈ، نان فوڈ گریڈ اور ایکسپائر اشیاء اکٹھی پائی گئیں انتہائی لازم ریکارڈ، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہ تھے۔ پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار، گندے فریزر، ٹوٹے فرش، کھلی ٹوکریاں اور زنگ آلود ریکس دیکھ کر گودام کو 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

جڑانوالہ روڈ پر واقع ایک معروف ریسٹورنٹ کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی پر50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ کارروائی کے دوران3 ہزار کلو کارن پروڈکٹس، ایک من سے زائد مارجرین اور مختلف ناقص اشیاء موقع پر تلف کر دی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ ناقص اور غیر معیاری خوراک مختلف امراض کا سبب بنتی ہے ملاوٹ اور جعلساز مافیا کا خاتمہ فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، صحت دشمن عناصر کو خوراک کے کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہری خوراک کے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں