مظفرگڑھ۔ 18 اپریل (اے پی پی):ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب عاصم جاوید کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ لنگرسرائے کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی،
انہوں نے بتایا کہ گاڑی کی چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں،وزن کرنے پر جن کا وزن 200 کلو گرام ہوا،
انہوں نے بتایا کہ مردہ مرغیاں مارکیٹ میں شوارما پوائنٹس اور ہوٹلوں پر سپلائی کی جانی تھیں،انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں مردہ مرغیاں کافی عرصہ سے سپلائی کی جا رہی تھیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کے سپلائرز کو پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے،