22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی نے 200 کلو بیمار جانور کا انتہائی مضر صحت...

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 200 کلو بیمار جانور کا انتہائی مضر صحت گوشت تلف کر دیا

- Advertisement -

چنیوٹ ۔ 19 اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چنیوٹ میں 200 کلو بیمار جانور کا انتہائی مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والا ایک اور گروہ پکڑ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا اورفوڈ سیفٹی ٹیم نے200کلو بیمار جانور کا انتہائی مضر صحت گوشت برآمد کر کے بائی پاس کے قریب سیم میں تلف کر دیا۔

جعلسازی کا مکروہ کاروبار کرنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ملزم کے پاس انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیااورموقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ ٹیم نے گوشت کا مکمل معائنہ کرکے اسے مضر صحت قرار دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے بتایا کہ غیر قانونی طریقے سے چھپا کر مضر صحت گوشت سپلائی کیا جا رہاتھاجس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں