پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 3 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا

115
Substandard milk
Substandard milk

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے)نے 3 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔ پی ایف اے ہینڈ آئوٹ کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے موٹر وے ٹول پلازہ اور ٹھلیاں انٹر چینج پر دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر دودھ بردار گاڑیوں کی انسپکشن کی جا رہی ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندی کے دوران 46 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر 3 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔ دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ 9 دودھ بردار گاڑیوں کو 1 لاکھ 41 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔