پنجاب فوڈ اتھارٹی کارروائی،1500 لٹر مضر صحت آئل تلف،یونٹ مالکان کو 1 لاکھ 50 ہزارروپے جرمانہ

165
oil

ڈیرہ غازی خان۔ 07 مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے 1500 لٹر مضر صحت آئل تلف کر دیا جبکہ یونٹ مالکان کو 1 لاکھ 50 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور فوڈ سیفٹی ٹیم نے جام پور روڈ ڈیرہ غازی خان میں فیٹ اینڈ آئل یونٹ پر چھاپہ مارا اور انسپکشن کے دوران 1500 لٹر مضر صحت آئل تلف کر دیا اوریونٹ مالکان کو 1 لاکھ 50 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

چیکنگ کے دوران ڈرمز میں مردہ حشرات کی موجودگی پائی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ جعلساز مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے اور عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے پنجاب فوڈ سے بچ نہیں سکتے۔