سرگودہا۔8جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودہا نے ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے اشتراک سے نون بزنس اسکول یونیورسٹی آف سرگودہا میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔
سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سرگودہاعمر فاروق، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر انجم مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز سرگودہا محمد شہباز سرور، فوڈ سیفٹی ٹیمز،سٹیک ہولڈرز اور سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار کا مقصد محفوظ خوراک اور پائیدار ترقی کے استعمال میں معاون فوڈ سیفٹی کے واقعات کی روک تھام اور اُن کا انتظام کرنے کیلئے کارروائی کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔